عقیل خان نے یں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ جیت لی
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) عقیل خان نے فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ جیت لی ۔ مینز سنگلزکے فائنل میں عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کوہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جونیئر انڈر 18 سنگلز فائنل میں یوسف خان نے محمد شعیب کو شکست دے کر ایونٹ جیت لیا۔ بوائز انڈر 14 سنگلز فائنل میں حشیش کمار نے نیلن عباس کوہراکر کامیابی حاصل کی۔ لیڈیز سنگلز فائنل میں اوشنہ سہیل نے سارہ محبوب کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔