سعید اجمل اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپن بائولنگ کوچ، رومان رئیس نائب کپتان مقرر
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے سعید اجمل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا سپن بائولنگ کوچ جبکہ فاسٹ بائولر رومان رئیس کو مقرر کر دیا گیا ہے۔فرنچائز کے مالک علی نقوی نے کہا کہ سعید اجمل گزشتہ دو سال سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں اور جس طرح انہوں نے اس فرنچائز کی نمائندگی کی، وہ قابل تعریف ہے۔ وہ بہت اچھے انسان ہونے کیساتھ ساتھ بہت اچھے کھلاڑی ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ نوجوان لڑکے ان سے بہت کچھ سیکھیں گے۔