ایشین کبڈی چیمپیئن شپ 22 نومبر سے ایران میں کھیلی جائے گی، قومی ٹیم 20 نومبر کو روانہ
اسلام آباد(آئی این پی ) ایشین کبڈی چیمپیئن شپ 22 نومبر سے ایران میں کھیلی جائے گی، قومی کبڈی ٹیم 20 نومبر کو ایران روانہ ہوگی۔چیمپیئن شپ میں12ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، ترکمانستان، ہند، جنوبی کوریا، افغانستان، سری لنکا، تائیوان، کرغیزستان، جاپان اور ملائیشیا شامل ہیں ۔ یہ چیمپیئن شپ 26 نومبر تک جاری رہے گی ۔ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 20 نومبر کو ایران کیلئے روانہ ہوگی اور ایونٹ میں شرکت کے بعد 28 نومبر کو واپس وطن پہنچے گی۔