300ٹی 20وکٹیں: سنیل نارائن دوسرے ویسٹ انڈین باؤلر
ڈھاکہ (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے مایہ ناز سپنر سنیل نارائن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے ویسٹ انڈیز کے دوسرے اور مجموعی طور پر تیسرے بائولر بن گئے، انہوں نے بنگلہ دیش میں جاری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کے خلاف میچ میں 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو اور سری لنکا کے لاستھ مالنگا بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، براوو 387 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، مالنگا 325 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور سنیل نارائن 301 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔