آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ لاسال نے پاک عرب کلب کو ہرا دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ایم سی سی کے زیراہتمام 38 ویں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاسال کرکٹ کلب نے پاک عرب کرکٹ کلب کو شکست دے دی لاسال کرکٹ کلب نے 6 وکٹوں پر 278 رنز بنائے کاشف حسین 112 ضیاء الحق 68 طلال محمود 40 ثقلین شاہ 30 اور سرفراز حسین نے 18 رنز بنائے قاسم ریاض 3 اختر احمد نے ایک وکٹ حاصل کی پاک عرب کرکٹ کلب کی ٹیم 8 وکٹوں پر 156 رنز بنا سکی توحید 25 تنویر 17 شعیب نے 15 رنز بنائے افضل اعوان 3 معاویہ اور رضا جوئیہ نے 2,2 ضیاء الحق نے ایک وکٹ حاصل کی۔