قومی ٹی ٹوئنٹی کپ: لاہور بلیوز نے وائٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا دیا‘ فیصل آباد افتتاحی میچ جیت گیا
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ شروع ہو گیا، فیصل آباد نے کراچی وائٹس کو ابتدائی میچ میں 8 وکٹوں جبکہ لاہور بلیئوز نے وائٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا دیا ، فیصل آباد نے 181 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، صاحبزادہ فرحان اور گوہر علی نے 108 رنز کا آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، گوہر کے آئوٹ ہونے کے بعد فرحان نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، گوہر علی 70 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، خرم منظور اور اکبرالرحمان کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، فرحان کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔کراچی وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، اکبرالرحمان نے 60 اور خرم منظور نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، اسد شفیق 27، حارث سہیل 28 اور کپتان سرفراز احمد بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، فہیم اشرف نے 3 اور عمران خالد نے ایک وکٹ حاصل کی کیا۔دوسرے میچ میں لاہور بلیئوز نے وائٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا دیا۔لاہور بلیوز نے پہلے کھلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 169 رنز بنائے اور وائٹس کو جیتنے کیلئے 170 کا ہدف دیا،امام الحق نے44بابر اعظم نے 33 اور حفیظ نے 35 رنز بنائے،وائٹس کی طرف سے آصف،احسان،عامر یامین اور عرفان نے ایک ایک وکٹ لی جواب میں لاہور وائٹس کی ٹیم جیت کے قریب پہنچ کر ہار گئی اور پانچ وکٹ پر 168 رنز بنا سکی،سمیع اسلم کی 91 رنز کی دلکش اننگز بھی رائیگاں گی وہ ناقابل شکست رہے،عامر اور مدثر نے دو دو وکٹیں لیں۔