پانامہ لیکس نظرثانی فیصلہ کی نقول صدر وزیراعظم سمیت 27 اداروں کو ارسال
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے میاں نواز شریف کی پانامہ پیپرز لیکس کیس کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی کی درخواستوں پر جاری کئے گئے تفصیلی فیصلے کی نقول 27 مختلف وزارتوں، اداروں اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروںکو ارسال کردی ہیں۔ بروز ہفتہ سپریم کورٹ آفس نے فیصلے کی نقول صدرمملکت آفس، وزیراعظم سیکرٹریٹ، سیکرٹری ہائے الیکشن کمیشن، سینیٹ اور قومی اسمبلی،کابینہ ڈویژن، وزارت قانون، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت داخلہ، چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب، اسلام آباد کی احتساب عدالت، اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین ایس ای سی پی کو بھی ارسال، سیکرٹری وزارت دفاع کے ذریعے ڈی جی، آئی ایس آئی اور ڈی جی، ایم آئی، گورنر اسٹیٹ بینک، پانچوں ہائیکورٹوں کے رجسٹرارز اور چاروں صوبائی حکومتوں کے چیف سیکرٹریوں کو بھجوا دیا ہے۔
پانامہ پیپرز