شہداء کربلا نے اسلام کو رہتی دنیا تک کیلئے سربلند کردیا‘ حسین مسعودی
کراچی (خصوصی رپورٹر) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا ہے کہ شہداء کربلا نے اپنی جانوں کو قربان کر کے اسلام کو رہتی دنیا تک کیلئے سربلند کر دیا یہ بات انہوں نے اربعین اور شہداء کربلا کی یاد میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔