روہنگیا مسلمانوں کیلئے 25سماجی تنظیموں کا اجلاس ،الخدمت کی شرکت
کراچی (پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور اس کی معاون سماجی تنظیموںڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی ترکی اور یونین آف این جی اوزان دی مسلم ؎ ورلڈکے تحت روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کیلئے ترک شہر استنبول میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی 25 فلاحی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے صدر محمد عبدالشکور نے پاکستان کی نمائندگی کی۔اجلاس کا مقصد روہنگیا مہاجرین کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینا اور ان کی ضروریات کے پیشِ نظر امدادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ میانمار، بنگلہ دیش، پاکستان سمیت دیگر ممالک کی توجہ اس طرف مبذول کروانا تھا کہ وہ اس انسانی مسئلہ کو سمجھتے ہوئے سفارتی محاذ پر اپنا کردار ادا کریں اور مہاجرین کو فوری امداد مہیا کی جائے،اس کے ساتھ بین الاقوامی رفاہی اداروں اور امدادی سامان کی متاثرہ علاقوں تک رسائی کو بھی ممکن بنائی جائے۔