عبادت‘ درسگاہوں‘ فلائی اوورز پر قائم تجاوزات ختم کی جائیں‘ نیئر رضا
کراچی (خصوصی رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے گلیوں اور محلوں کے ساتھ اہم شاہراہوں‘ فلائی اوورز اور پلوں پر صفائی و ستھرائی‘ روشنی کے انتظامات اور دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا عبادت‘ درسگاہوں‘ فلائی اوورز‘ پلوں اور آمد و رفت کے راستوں سے تجاوزات اور روکاٹوں کو ختم کیا جائے۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضانے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو سربراہان کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی خدمات کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ برداشت نہیں کروں گا تمام محکمے عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات تیز کریں اور عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیاتی نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان کے اجلاس میں کیا۔