"عام آدمی پاکستان " کا ایجنڈا ظلم کے نظام کے خلاف ہے ۔ایاز موتی والا
کراچی (خصوصی رپورٹر) کراچی تاجر الائنس ایسویسی ایشن و بانی "عام آدمی پاکستان" ایاز میمن موتی والانے کہاہے کہ اب وقت آگیاہے کہ قوم ظلم کے نظام کے خلاف اٹھ کھڑی ہو،ملک میں کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کا بسیرا ہے،لہذا عوام حق بات کہنے میں خود کو پابند نہ کرے ، ملک میں حقیقی جدوجہد کے ساتھ سوشل میڈیا کا کردار بہت اہم ہے سوشل میڈیا پر عام آدمی پاکستان کا انداز تیزی سے مقبول ہورہاہے، ہمارا ماننا ہے کہ جب تک عوام کے حقیقی نمائندے اسمبلیوں میں نہیں آئینگے ملک تباہی کی طرف یونہی گامز ن رہیگا ۔،ڈیفنس آفس میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ "عام آدمی پاکستان" ایک ایسی تحریک ہے جو سیاسی نہیں مگرکرپٹ سیاستدانواں کو اس ملک میں پھلنے پھولنے بھی نہ دیگی،ہماری تحریک کا جنم لاکھوں عام پاکستانی شہریوں کی خواہش کے عین مطابق ہوا ہے سوشل میڈیا پر آن لائن روزانہ ہزاروں لوگ ہماری تحریک کا حصہ بن رہے ہیں۔