شریف خاندان کسی صورت کرپشن کیسز سے نہیں بچ سکتا
خان پور ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے، حلقہ 289 کے امیدوار ڈاکٹر جام فیصل جمیل نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی ہے شریف فیملی کا بچہ بچہ کرپشن کی ذد میں ہے ۔ شریف خاندان کسی صورت میں بھی کرپشن کیسز کی وجہ سے اپنے عبرت ناک انجام سے نہیں بچ سکتے ۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے عوامی نمائندوں نے اپنی کرپشن کے وجہ سے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے اور مسلم لیگ(ن) کی انتقامی پالیسیون نے اس جماعت کو عوام کی نظروں میں گرا دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں دراصل ملک کے کرپٹ حکمرانوں ، لٹیروں اور ڈاکوؤں کے خلاف لڑ رہا ہے ۔ کرپشن کے خاتمے کے بغیر عوام کو ترقی کی راہ پرگامزن نہیں کیا جاسکتا ۔