آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہے: خرم چانڈیہ
کوٹ ادو(خبر نگار) آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔میاں امجد عباس قریشی اور میاں ارشد عباس قریشی نے ہمیشہ عوام کی بے لوث بلاتفریق اور کرپشن سے پاک خدمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چانڈیہ برادری عزیز چوک کے چیف خرم خان چانڈیہ نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاعوام کو چاہیے ہمیشہ دیانتدار قیادت کو منتخب کریں اور قریشی برادران کے مخالف بھی سامنے ہیں کہ میاں امجد عباس ومیاں ارشد عباس قریشی نے کبھی بھی کرپشن نہ کی اور عوام کی بھر پور خدمت کی او رآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔