عوام کو دہلیز پر سہولیات کی فراہمی ن لیگ کا نصب العین ہے
گوٹھ محراب (نامہ نگار) عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ ن کا نصب العین ہے۔ہماری سیاست کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی ہے۔ محدود وسائل اور لامحدود مسائل کے باوجود عوامی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین ضلع کونسل بہاو ل پور شیخ دلشاد احمد قریشی نے مسافرخانہ کے نواحی علاقہ بستی سجاول والا میں 3ایکڑ پختہ گلیوں اور سیوریج سسٹم کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) لائنز گرو پ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر قاضی محمد اکرام نے ضلعی چیئر مین شیخ دلشاد احمد قریشی کی خدمات کو سراہتے ہوئے علاقائی مسائل پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پرمسلم لیگ (ن) لائنز گروپ کے شفیق احمد بھٹی کی طرف سے چیئرمین ضلع کونسل و دیگر مہمانان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔