سیاسی عدم استحکام‘ غیر یقینی صورتحال ملکی معیشت تنزلی کی طرف جاری ہے: اعجاز اسلم چودھری
خان پور ( نامہ نگار) انجمن تاجران باغوبہار روڈ کے صدر اعجاز اسلم چوہدری نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیریقینی صورتحال کی وجہ سے ملکی معیشت تنزلی کی جانب جارہی ہے ۔ سٹاک ایکسچینج میں انڈکس کی نمایا کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے سے برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے اثرات کی وجہ بھی ملک کے سیاسی بحران ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر سیاسی جماعتیں ملک کی خاطر اپنے تمام تر اختلافات ختم کرکے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل جل کر کام کریں ۔