ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ کبیروالا کے مختلف عطائیوں کے کلینک پر چھاپے‘ تین سیل کر دیئے
نواں شہر (نامہ نگار)پنجاب ہیلتھ کئیر لاہور کی رپورٹ کی روشنی میں ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ کبیروالا ڈاکٹر عالم شیر خان پنیاں کے ککڑہٹہ, نواں شہر, متی تل ,روڈ پر چھاپے مارے اسلم ہراج خالد مشتاق کے کلینک سیل کر دیے اور دیگر سامان اور سیمپل پنجاب ہیلتھ کئیر کمشن لاہور کو ارسال کردیے انہوں نے میڈیا کو بتایا پندرہ روزہ مہم میں عطائیوں کے کلینک اور میڈیکل سٹور پر پریکٹس کرنے والوں کو دن اور رات کے اوقات میں چیک کیا جائے گا خلاف ورزی یا شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔