یتیم بچوں کی اجتماعی شادی کرانے سے دلی سکون ملتا ہے: چودھری نعیم الدین وڑائچ
حاصل پور(نامہ نگار)اللہ تعالیٰ مال سب کو دیتا ہے مگر غریب بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھنے کی توفیق کسی کسی کو دیتا ہے۔ یتیم بچیوں کی اجتماعی شادی کروانے سے دلوں کو سکون ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گوٹھ شاہ محمد میں 200 بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سے چوہدری نعیم الدین وڑائچ، چوہدری علیم اللہ وڑائچ، چوہدری کلیم اللہ الدین وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔