خان پور و نواح میں بننے والی سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال
خان پور (نمائندہ نوائے وقت )خان پور شہر اور گردونواح میں نئی بننے والی تمام سڑکوں میں مبینہ طو ر پر ناقص میٹریل کا دھڑلے سے استعمال جاری نئی بننے والی تمام سڑکیں مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں شہری سراپا احتجاج ،مختلف شہریوں پی ٹی آئی کے رہنما ملک محمد فاروق طور ،جام الیاس، محمد محسن و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خان پور شہر میں سڑکوں سمیت ہر ترقیاتی کام میں کرپشن کا سلسلہ جاری ہے جس پر متعلقہ محکموں اور آفیسران نے چپ سادھ رکھی ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ نئی بننے والی سڑکیں پہلی بارش کے بعد ہی مکمل طور پر بیٹھ گئی تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نوٹس لیتے ہوئے خان پور شہر آئے اور انہوں نے موقع دیکھنے کے بعد سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور ناقص میٹریل کے استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور عوام کے سامنے متعلقہ ٹھیکیدار اور انتظامیہ کو بلیک لسٹ کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا دعویٰ کیا تھا مگر صرف خالی دعووں کے سوا عوام کو اس معاملے میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خدارا خان پور کی حالت زار پر رحم کیا جائے اور عوامی پیسے کے ضیاع کا سبب بننے والے ٹھیکیداروں اور آفیسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔