نواز شریف پاکستان کی تعمیروخوشحالی کے ضامن ہیں:علی اکبر گجر
کراچی(خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے سابق ڈکٹیٹر کی سربراہی میں جمہوریت کش اتحاد اور سندھ میں صفر ووٹ رکھنے والی دو جماعتوں کے انضمام کو قوم کے جمہوری مزاج کے ساتھ ناقابل قبول کھلواڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کراچی سے خیبر تک میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستانی کی تعمیر نو اور عوام کی خوشحالی کی ضمانت سمجھتی ہے۔ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور بیس کروڑ پاکستانیوں کا اتحاد دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ملک میں عوام کے حقیقی نمائندوں کی حکومت بنائے گا۔ انتخابی موسم کے قریب آتے ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا راستہ روکنے کے لئے اقتدار پرست سیاسی ٹولے نئے سیاسی اتحادوں کی پٹاریاں اٹھائے میدان میں نکل آئے ہیں۔ کراچی سے پشاور تک عوام کی آسانیوں کے لئے بنائی گئی۔