محمود آباد‘ ڈیکوریشن کے گودام میں آتشزدگی
کراچی(خصوصی رپورٹر) کراچی میں محمود آباد کے علاقے میں ہفتہ کی صبح ڈیکوریشن کے گودام میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی اعظم بستی محمود آباد میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کے فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کر قابو پالیا۔