محکمہ ٹیکسز سے بد عنوانی ختم کر نے کے اقدا ما ت کئے جا ئیںگے‘مکیش کما ر چا ئو لہ
کراچی ( وقائع نگار )صو با ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا ئو لہ نے محکمہ ایکسائز کے تما م ڈائریکٹر ٹیکسز بشمو ل ڈائریکٹر ز حیدرآبا د ،لا ڑ کا نہ ،میر پو ر خا ص ،سکھر اور شہید بے نظیر آبا د کو ہدایا ت جاری کیں ہیں کہ وہ ٹیکس جمع کر نے کے سلسلے میں ہر قسم کی بد عنوانی کو ختم کر نے ایس او پی (معیا ر ی آپریٹنگ طر یقہ کا ر )کو اختیا ر کر یں تا کہ ٹیکسز میں غبن /بد عنوانی کے ہر امکا ن کو ختم کیا جا سکے۔ یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت عبدالحلیم شیخ ،ڈائریکٹر جنر ل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسرا ن نے بھی شر کت کی ۔مکیش کما ر چا ئو لہ نے مزید کہا کہ ٹیکسز کی بروقت ایما ندا را نہ وصو لی ہما ر ی بنیا دی ذمہ دا ری ہے کیو نکہ اس کے بغیر صحیح سمت میں سفر کر سکتے ہیں ۔اس موقع پر انہو ں نے سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنر ل کو کا م کی رفتا ر کو تیز کر نے اور افسران کی کا ر کر دگی کو مستقل بنیا دو ں پر ما نیٹر کر نے کی ہدایا ت کیں ۔