واٹر بورڈ میںیوم حسینؓ کل منایا جائیگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یوم حسین کمیٹی کا اجلاس یوم حسین کمیٹی کے صدر ڈاکٹر محمد علی کی زیر صدارت ہیڈ آفس کراچی واٹر اینڈ اینڈ سیوریج بورڈ میں منعقد ہوا جس میں تمام لیبر یونینز آفیسرز ایسوسی ایشنز اور یوم حسین کمیٹی کے اراکین و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔اس سال یوم حسین13 نومبر پیر کو بعنوان شہادت امام حسین اور اتحاد بیداری امت منعقد کیا جائے گا۔