معذوروں کی بحالی حکومت اورمعاشرے کی ذمہ داری ہے:عبدالوسیم
کراچی( نوائے وقت رپورٹ )پاکستان فورم برائے معذور افراد کے تحت سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے عبدالوسیم ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ معذور افراد جو پاکستان کی آبادی کا ساڑھے سات فیصد حصہ ہیں ہمیںاُن کی بحالی میں نہ صرف حکومت بلکہ معاشرے کے کردار کو
فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ تقریب پاکستان آئی بینک اسپتال کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔ جس میں فورم کے اراکین کے علاوہ سماجی کارکنان ، کراچی یونیورسٹی کے شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کراچی کے طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔دیگرمقررین میںعبدالخالق سولنگی ، ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن کراچی، پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلمان ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک اُردو یونیورسٹی ، اعجاز سلیم سیکریٹری فورم اسلام آباد ، جاوید افضل اسلام آباد ،مسز نصرت جہاں پاکستان آئی بینک،سید ابرار علی اور حنیف شیخ۔کوآرڈینیٹر سندھ نے بھی خطاب کیا جبکہ وسیم رئیس نے کمپیئرنگ کی۔