دوہزار اٹھار ہ میں بھی عوام ن لیگ کو ہی ووٹ دیں گے, بلاول بھٹو دوسروں پر تنقید نہ کریں: عابد شیر علی
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے مخالفین پر تنقید کے نشتر برسائے کہا تحریک انصاف منفی سیاست کررہی ہے۔ یہ لوگ پاناماکےلیے جوش سے نکلے تھے اور ہوش گنوابیٹھے۔ سپریم کورٹ میں حق اورسچ کی فتح ہوگی۔ دوہزار اٹھارہ میں عوام ن لیگ کو ووٹ دیں گے اور یہ لوگ ایک مرتبہ پھر روتے رہ جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے کے پی میں جمہوری روایات کوپروان چڑھایا۔ جس حکومت میں پرویزخٹک جیساوزیراعلیٰ اور گنڈاپور جیسا وزیرہو،اسکا کیا ہوگا۔ وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیر نے بلاول بھٹو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کہا بلاول بھٹواپنی اداؤں پرتوجہ دیں۔ آئندہ الیکشن میں وہ اپنی سیٹ جیت لیں تو بڑی بات ہوگی۔ ایماندارشخص کوسندھ کا گورنربنایا گیا۔ امید ہے سعیدالزماں صدیقی وفاق اورسندھ کےدرمیان بہتر کردارادا کریں گے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بارے میں وزیرملکت کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کردیا ہے۔ دوہزار اٹھارہ میں ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔