پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں دیرینہ دشمنی تین لوگوں کی جان لے گئی۔ پولیس کے مطابق ایک گروپ کے افراد نے رکشے میں جانیوالے دوسرے گروپ کے لوگوں پر فائرنگ کردی جس سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقعے سے فرار ہوگئے۔ مرنیوالوں میں سعید خان ، عارف شاہ، اور عادل شاہ شامل ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق دنوں گروپوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024