امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے صدمے سے باہر نہ نکل سکی،تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا
صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حیران کُن کامیابی سے امریکی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ،تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں اور احتجاج کیے جارہے ہیں ۔میامی میں بینرز اٹھائے ہزاروں شہری سڑکوں پر آگئے اور ٹرمپ کیخلاف نعرے بازی کی ۔
اٹلانٹا میں بھی نو منتخب صدر کیخلاف ریلی نکالی گئی ۔ مظاہرین شدید نعرے بازی کرتے رہے،جبکہ امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔
نیویارک میں بھی یہی صورتحال رہی ،ٹرمپ کی جیت سے پریشان ہزاروں لوگ سکوائر پارک میں جمع ہوئے جس میں لاطینی اور دیگر اقلیتیوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے ۔
بڑے تو بڑےبچے بھی ٹرمپ کے صدر بننے پر ناخوش ہیں ،منی سوٹا،ڈینور اور یوٹاح میں اسکول طلبا نے کلاسز چھوڑدیں اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا ۔اسی طرح پورٹ لینڈ،سیاٹل ، بالٹی مور ،سان فرانسسکو اور شکاگو سمیت دیگر شہروں میں بھی عوام سڑکوں پر اپنا غصہ نکال رہی ہے ۔