8 ملزم 2 ہزار کلو سے زائد مضر صحت گوشت سمیت گرفتار
لاہور (نامہ نگار) شادمان پولیس نے محکمہ فوڈ کی چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ مزاحمت کرنے اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے ملزمان کی دکانوں سے 2000 کلو سے زائد مضر صحت گوشت قبضہ میں لیا گیا ہے ملزمان میں اکمل، عابد، بلا اوریاسر وغیرہ شامل ہیں۔
شہید پولیس اہلکار کا بیٹا ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا
لاہور (نامہ نگار) شہید پولیس اہلکار کا بیٹا ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا تھانہ شمالی چھا¶نی انویسٹی گیشن پولس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ڈاکو¶ں طاہر، زاہد اور نواز کو گرفتار کیا ہے گینگ کے سرغنہ طاہر عرف طاہری کا کہنا ہے کہ اس کا والد شہید کانسٹیبل ہے اور والد کی وفات کے بعد گھر کا خرچہ پورا نہ ہونے پر اس نے گینگ بناکر ڈکیتیاں شروع کر دیں۔
a