گلگت بلتستان 50ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ حافظ حفیظ الرحمن
اسلام آباد(نامہ نگار) وزےر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بحریہ یونیورسٹی کا دورہ کیا، تفصےلات کے مطابق انہوں نے بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی کے ساتھ چائنا پاک اقتصادی راہداری کے تخلیق کردہ مواقعوں اور ان کے پاکستان کے سماجی اور معاشی اثرات پر گفتگو کی ،انہوں نے بتایا کہ واپڈا کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان 50,000 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر اگلے سال شروع ہوجائے گی۔ گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں کے سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے بہت سی ہائی ویز اور موٹرویز تعمیر کی جارہی ہیں۔ اس سے قبل چیف منسٹر نے بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل(ریٹائرڈ) تنویر فیض کے ساتھ میٹنگ کی۔