اوپن یونیورسٹی آئندہ سال سے ایل ایل بی پروگرام شروع کریگی
اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان بار کونسل سے مشاورت اور رہنمائی حاصل کرنے کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آئندہ تعلیمی سال سے ایل ایل بی پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ¾ اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامی امور مکمل کرلئے گئے ہیں ¾ فیکلٹی اور کورس میٹریل کو فائنل کیا جارہا ہے " وائس چانسلر¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر صدارت منعقدہ سوشل سائنسسز اینڈ ہیومینیٹیز کے فیکلٹی بورڈ اجلاس نے ایل ایل بی اور صحافیوں کے لئے ایم فل پروفیشنل ٹریک پروگرامز شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔فیکلٹی بورڈ نے" شعبہ نفسیات" اور "شعبہ سیاست اور بین الاقوامی تعلقات" قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسسز ¾ پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالسراج کے پیش کردہ تعلیمی ایجنڈے کو بھی اجلاس میں منظورکرلیا گیاہے۔" تین سالہ ایل ایل بی پروگرام کے معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کو سپورٹ فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کو قانون کی کتابوں ¾ عدالتوں ¾ مقدمات اور دیگر متعلقہ مواد سے آراستہ کیا جارہا ہے ¾ پہلے مرحلے میں یہ پروگرام صرف راولپنڈی /اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا"۔