این اے 149میں ن لیگ متحد، تمام امیدوار پارٹی فیصلے کو تسلیم کرینگے
ملتان( سپیشل رپورٹر) سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ این اے 149حلقہ بھر میں مسلم لیگ ن متحد ہے۔ تمام امیدواران میئر وڈپٹی میئر پارٹی کا اثاثہ اور پارٹی کے لئے قابل احترام ہیں اور تمام امیدوار پارٹی فیصلے کو من وعن تسلیم کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے امیدوار ڈپٹی میئر چوہدری اسلم ہمایوں کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن این اے 149کے رہنماؤں ، چیئرمینوں کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر ہی کامیاب ہونگے۔ اس موقع پر اجلاس کے مہمان خصوصی ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی، سینئر مسلم لیگی رہنما ملک انور علی سمیت چیئرمینوں منور احسان ، ندیم اکبر، رسالت شیروانی، چوہدری سرور انصاری، ملک محمد بخش بھٹی، اظہار چاون، اعجاز رجوانہ، رانا نعیم، قیصر گجر، جلیل خان بابر، قسور بھٹی، واصف بٹ، زاہد بشیر، اکبر انصاری ودیگر بھی شریک تھے۔