دھرنے والے ناکام، ن لیگ ملکی ترقی، عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی
ملتان( سپیشل رپورٹر) ایم پی اے ملک مظہر راں، سٹی صدر مسلم لیگ ن رانا شاہد الحسن نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والے ہمیشہ ناکام ہونگے۔ مسلم لیگ ن ملکی ترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما چوہدری آصف انصاری کی رہائش گاہ پر انکی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پراجیکٹ ملتان کے لئے یقینا ایک تحفہ ہے۔ میاں نواز شریف نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے۔ مزید ترقی کے کئی پراجیکٹس ملتان میں جلد شروع ہونگے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے عامر سعید انصاری نے کہا عوام کی خدمت اور مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ سی پیک سمیت دیگر منصوبوں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ اس موقع پرچیئرمین امجد انصاری، اکرم انصاری، اعظم انصاری ، محمد اللہ خان سمیت دیگر مسلم لیگی رہنما بھی استقبالیہ میں شریک تھے۔