پنجاب حکومت دیہی عوام کے بہتر علاج معالجہ کیلئے کوشاں ہے‘ علی اکبر بھٹی
وہاڑی( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دیہی عوام کوعلاج معالجہ کی سہولیات میں بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ بات انہوں نے شتاب گڑھ میں بنیادی مرکز صحت پرٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر پی آر ایس پی توقیر اکرام بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی مریضہ کا ڈیٹا انٹری کرتے ہوئے پراجیکٹ کا افتتاح کیا مریضہ کو 483/EBمیں موجود لیڈی ڈاکٹر نے انٹر نیٹ ،ویب کیم ،ای میل کے ذریعے طبی عملہ کی رپورٹ اور مریضہ کی طرف سے مرض کی تفصیل بتانے پر مریضہ کا علاج تجویز کیا اور ویب کیم کے ذریعے مریضہ کو احتیاطی تدابیر اور ادویات کے استعمال کے طریقہ کار سے آگاہ کیا ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منیجر پی آر اپس پی توقیر اکرام نے بتایا کہ جن بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹرز دستیاب نہیں ان مراکز کو ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ سے منسلک کیا جارہا ہے۔ بعد ازاں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے بنیادی مرکز صحت سرگانہ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے طبی سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی بارے معلومات لیں مریضوں سے علاج معالجہ کی بہتر سہولت پر اطمینان کا اظہار کیا۔