بھارت جبر اور ظلم کے ذریعے آزادی کشمیر کی تحریک کو کچلنا چاہتا ہے: مولانا امجد
لاہور(خصوصی نامہ نگار )مسئلہ کشمیر سمیت کسی مسئلے پر یو این او اور امریکہ سمیت کسی سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ بھارت اپنی ہٹ دھڑمی سے باز نہیں آرہاہے بلکہ وہ جبر اور ظلم کے ذریعے آزادی کی تحریک کو کچلنا چاہتاہے اور قبلہ اول پر یہودی قبضہ چھڑانے کے لیئے کوئی طاقت کردار ادا کر نے کے لیئے تیار نہیں ہے یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجدخان قاری امجد سعید ،مولانا محمد سلیم نے کہیںمولانا محمد امجد خان نے کہاکہ اوباما کے جانے اور ٹرمپ کے آنے سے امریکی پالیسیوں کی تبدیلی کی کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔