ایک مرتبہ پھر حق اور سچ کی فتح ہوئی، پی ٹی آئی کی جھوٹ کی سیاست مسترد ہوگئی: عمران گورائیہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران علی گورائیہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے این اے 110 میں خواجہ محمد آصف کے حق میں فیصلے سے ایک مرتبہ پھر حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے اور پی ٹی آئی کی جھوٹ کی سیاست مسترد ہوگئی۔ اب تحریک انصاف کو سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ کا رخ کرنا چاہئے۔ 2018ءکے عام انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کرے گی۔