دوسری ’’فرسٹ لیڈی‘‘ ٹرمپ کی بیٹی آئیونکا اہم سیاسی ذمہ داریاں سنبھال سکتی ہیں: تجزیہ کار
نیویارک (بی بی سی) جنوری میں امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد ان کی بیوی میلانیا فرسٹ لیڈی بن جائیں گی۔ لیکن بہت سے سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ان کی بیٹی آئیونکا کئی سیاسی ذمہ داریاں سنبھال سکتی ہیں۔ آئیونکا ہمیشہ انکے ساتھ رہی ہیں۔