فیصل آباد: ڈکیتی اور چوری کی 35 وارداتیں مزاحمت پر ایک شخص قتل
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈکیتی و چوری کی 35 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے، طلائی زیورات، قیمتی اشیائ، مال مویشی اور 10موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ جبکہ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر سدھار اڈہ کے قریب راشد، سمن آباد رسالہ روڈ پر اصغر، صدر جڑانوالہ میں غلام شبیر، چک نمبر46ج۔ب میں عدیل، پیپلزکالونی میں جاوید اور گٹ والا میں عدیل احمد سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکلیں چھین لئے۔