چین: پل کے 24 ہزار 800 ٹن وزنی حصے کو 1 ڈگری پر موڑ کر دوسرے حصے سے ملا دیا گیا
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں اوورپاس برج کے 24 ہزار 8 سو ٹن وزنی حصے کو 90 منٹ میں 81 ڈگری پر موڑ کر برج سے ملا دیا گیا۔ ماہرین نے یہ کارنامہ صوبے شین ڈونگ میں ریلوے لائن کے اوپر سے 2 ہزار 31 میٹر طویل اوور پاس گزارنے کے لئے انجام دیا۔ مضبوط ترین کیبلز سے جڑے اوورپاس کے 24 ہزار 8 سو ٹن وزنی حصے کو مشینوں کی مدد سے گھما کر اوورپاس سے باآسانی جوڑ دیا گیا۔