سیالکوٹ: مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو خرم شہزاد ہلاک
سیالکوٹ+ نارنگ منڈی+ بدوملہی (نامہ نگاران) تھانہ قلعہ کالروالہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو خرم شہزاد عرف خرمی ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا چوہڑمنڈا کا رہائشی ارشد اپنے دو ساتھیوں رمضان اور نوید احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر قصبہ مانگا سے واپس گاؤں آرہے تھے محمود پور کے قریب کھیت میں تین ڈاکو باہر آگئے انہوں نے اسلحہ کے زور پر ان سے ہزاروں روپے لوٹ لئے۔ لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔