سکھر:جعلسازی اور فراڈ پر سندھ بنک کے 2 افسران سمیت3 گرفتار
سکھر(بیورو رپورٹ) روہڑی پولیس نے جعلسازی اور فراڈ پر سندھ بنک کے دو افسران اور ایک اسٹامپ وینڈر کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی پولیس نے روہڑی کے اسسٹنٹ کمشنر حسن عابد اور مختیار کار اظہار میمن کی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سندھ بنک روہڑی کے دو افسران امتیاز بھیو‘ نیاز حسین شاہ اور ایک اسٹامپ وینڈر ظہیر حسین شاہ کوگرفتار کرایا ہے اور انہیں فوری طورپر جیل بھیج دیا ہے ان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر حسن عابد اور مختیار کار روہڑی اظہرمیمن کی مدعیت میں فراڈ دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج کرلیاہے مقدمہ میں بتایا گیاہے کہ ملزمان جعلی دستخط اور مہریںا ستعمال کر کے لوگوں سے ایک عرصے سے فراڈ کررہے تھے۔
سکھر/3 گرفتار