امریکہ میں ورلڈ فوڈ چیمپئن شپ جاری ماہر شیفس کو ایک لاکھ ڈالر انعام ملے گا
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ میں ورلڈ فوڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے ماہر شیفس 1 لاکھ ڈالر کا انعام جیتنے کیلئے مزے مزے کی ڈشز کی تیاری میں مصروف ہیں۔ چیمپئن شپ کو 10 مختلف قسم کے مقابلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں باربی کیو، برگر، سینڈ وچ، پاستا اور ڈیزرٹ سمیت دیگر مقابلے شامل ہیں۔