پہلے فلو سے زندگی بھر کے خطرے کا پتہ چلایا جا سکتا ہے
لندن (بی بی سی) ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کسی شخص کا فلو یعنی نزلے کی کسی نئی قسم میں مبتلا ہونے کے امکان کے بارے میں جزوی طور پر اس وائرس سے پتا چل سکتا ہے جس سے وہ پہلی بار متاثر ہوا ہو۔ سائنس کے جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں انفلوزیا اے کے 18مختلف وائرس اور ہیمگلوٹین پروٹین کا اس کی سطح پر جائزہ لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے صرف دو قسم ہی کی پروٹین ہوتی ہیں اور لوگ صرف اسی سے تحفظ پاتے ہیں جس سے ان کا جسم پہلی بار ملا ہو لیکن دوسری پروٹین سے انھیں ہمیشہ خطرہ لاحق رہتا ہے۔ برطانیہ کے ایک ماہر کا کہنا ہے اس سے وبائی امراض کے مختف مراسلوں کو سمجھنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔