:پنجاب سیف سٹی پروجیکٹ سے لا قانونیت اورجرائمز کا خاتمہ ہوگا، لبٰنی ریحان
راولپنڈی ( نےوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے پنجاب سیف سٹی منصوبہ بہترین کاوش ہے صوبے کے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے اور جرائم پر قابو پانے کےلئے خادم اعٰلی پنجاب کی جانب سے راولپنڈی سمیت 6 بڑے شہروں میں سیف سٹی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں یہ منصوبے مکمل ہونے سے تمام شہروں میں
جدید ترین سیکورٹی آلات کے ذریعے نگرانی کا عمل شروع ہوجائے گا جس سے لا قانونیت اور سڑیٹ کرائمز کا خاتمہ ممکن ہوجائے گا اور اس منصوبے سے دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ممکن ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ خادم اعٰلی پنجاب کی دن رات کی محنت ، کوششوں اور بہترین اقدامات کی بدولت پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت دہشت گردی اور جرائم کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور ان کی کاوشوں سے بیرون ملک سے سرمایہ کاری آرہی ہے تاہم 100%قیام امن جرائم کے خاتمے، صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کےلئے خادم اعلٰی پنجاب بہترین اقدامات کررہے ہیں۔ اور ایک دن انشااللہ صوبہ ترقی کے تمام منازل طے کرے گا۔ اور جرائم پیشہ عناصر کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔