تحریک پاکستان کے کارکنوں علی محتشم کی نویں‘ شمیم شاہ آبادی کی دسویں اور سردار محمد چودھری کی تیرہویں برسی پر قرآن خوانی
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تحریک پاکستان کے کارکنان علی محتشم کی نویں‘ شمیم شاہ آبادی کی دسویں اور اور ٹرسٹ کے عہدیدار سابق آئی جی پنجاب پولیس سردار محمد چوہدری کی تیرہویں برسی کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور کے احاطے میں واقع زمان مسجد میںمحفل قرآن خوانی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد،سیکرٹری شاہد رشید ،محمد ریاض چودھری، انجینئر محمد طفیل ملک، محمد منشا قاضی ،نواب برکات محمود، نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ اورتحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے عہدیداران وکارکنان‘مرحومین کے عزیزواقارب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادبڑی تعدادمیں موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمدنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان تحریک پاکستان نے قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں علیحدہ وطن کے حصول کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔