' پانامہ لیکس، تحریک انصاف کے پاس ثبوت نہیں، ہم عدالتی فیصلہ مانیں گے: احسن اقبال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اندر موجودہ تنازعات سے باہر نکلنا ہو گا۔ سندھ اور کراچی کی تمام جماعتوں کو ملک کی ترقی کیلئے مواقع دینا چاہتے ہیں۔ سابق گورنر عشرت العباد سے اچھے تعلقات تھے۔ اب 2018ءکا منظر واضح ہوتا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے استعفے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی، پورا کیس الزامات پر مبنی ہے۔ تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ پانامہ معاملے پر وزیراعظم کا م¶قف سب کے سامنے ہے۔ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا اس کا احترام کریں گے۔
احسن اقبال