کو بھی عارضی سروس مدت کی سالانہ ترقیاں دی جائیں: شفیق بھلوالیہ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ضلعی صدر شفیق بھلوالیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے تمام ایجوکیٹرز‘ ہیڈ ٹیچرز اور ایس ایس کو بھی ان کی عارضی سروس مدت کی سالانہ ترقیاں دی جائیں انہوں نے کہا کہ اگر 35 سال سے تعینات پی ایس ٹی‘ ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کو ان ٹرینڈ دورانیہ کی ترقیاں دینے کا نوٹیفکیشن ہو سکتا ہے تو پھر ایجوکیٹرز اساتذہ کا بھی سالانہ ترقیاں لینے کا حق ہے ان کی بنیادی تنخواہ سے کٹوتی کرکے ترقیاں دینے کی بجائے پرسنل الا¶نس میں ادائیگی کرنا قرین انصاف نہیں ہے۔