کینیڈین پروفیسر کو بغیر تنخواہ معطل کرنے پر ڈاکٹر مجاہد کامران کا یونیورسٹی آف لیتھ برج کے وائس چانسلر کو احتجاجی خط
لاہور (پ ر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کینیڈا کی یونیورسٹی آف لیتھ کے پروفیسر انتھونی ہال کو بین الاقوامی سازشوں سے پردہ اٹھانے اور آزادی اظہار رائے کے حق کو سلب کرنے کے لئے معطل کرنے اور تنخواہ روکنے پر احتجاجی خط لکھا ہے یونیورسٹی کے پریذیڈنٹ و وائس چانسلر پروفسر مائیک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ اور الزامات درست ثابت ہونے کے واضح ثبوت ملے بغیر کسی استاد؍ ملازم کو معطل نہیں کیا جاتا پروفیسر انتھونی ہال کو اس انداز میں معطل کرنا اور ان کی تنخواہ روکنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کینیڈا انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے مروجہ قوانین اور مراحل کو اپنانے میں پاکستان سے پیچھے ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ پروفیسر انتھونی ہال کو معطل کرنے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ان طاقتور عناصر نے پروفیسر انتھونی ہال کو نشانہ بنایا ہے جو آزادی اظہار رائے کے خلاف ہیں صہیونی تنظیم بی نائی بی رتھ آزادی اظہار رائے کو ختم کرنے کی اس مہم کے پیچھے ہے اور پروفیسر انتھونی ہال کے معطل ہونے کے بدقسمت اقدام سے یونیوسٹی آف لیتھ برج میں مسلمان مخالف جانبدارانہ رویہ پیدا کیا گیا ہے۔