پنجاب کالج کا بورڈ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
لاہور (پ ر) میٹرک بورڈ پوزیشن ہولڈرز کے پنجاب کالج میں داخلہ پر آج ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر مجاہد کامران‘ وائس چانسلر‘ پنجاب یونیورسٹی ہوں گے۔ تقریب میں 50 سے زائد بورڈ پوزیشن ہولڈرز میں 75 لاکھ روپے سے زائد کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔