حضرت خواجہ محبوب الٰہی آج تبلیغی دورے پر لاہور پہنچیں گے
لاہور(پ ر) سجادہ نشین آستانہ وادی عزیز شریف چنیوٹ حضرت خواجہ محبوب الٰہی آج تبلیغی دورہ پر لاہور پہنچیںگے قیوم پنجم حضرت خواجہ محمد معصوم ؒ کا عرس آج بعد نماز عشاء علی پارک نیلم بلاک علامہ ا قبال ٹائون لاہور میں ہو گا جس کی صدارت حضرت خواجہ محبوب الٰہی کریں گے۔مہمان خصوصی صوفی دوست محمدخلیفہ مجاز آستانہ عالیہ موہری شریف ہوں گے۔صوفی محمد زبیر،فیصل ملک ،صوفی نورستان،محمد معصوم زبیر، عبداللہ زبیرکے زیر اہتمام محفل میں جید علما مشائخ نعت خوان قرا ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔