کاہنہ ، شنگھائی پل کے اطراف میں تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ سٹیڈز کی بھرمار
کاہنہ (نامہ نگار ) عوامی احتجاج کے باوجودشنگھائی پل کے چاروں اطراف تجاوزات اور ویگنوں ورکشائوں کے سٹینڈ ختم نہ ہو سکے ،اہل علاقہ کا شدید احتجاج ڈی سی او لاہور سے تجاوزات و سٹینڈ ختم کرنے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت ٹریفک سیکٹرومقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے شنگھائی پل اورچاروں اطراف بسوں ویگنوں رکشائوں کے سٹینڈ تجاوزات کی بھر مار سے شہریوں کا گزرنا محال چونگی امر سدھو میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گئے شنگھائی پل کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے جس کو مقامی انتظامیہ نے بد صورتی میں تبدیل کر دیا کوٹ لکھپت ٹریفک سیکٹر کے وارڈنوں کی ملی بھگت سے شنگھائی پل کے چاروں اطراف اومنی بسوں چنگ چی رکشاوں ویگنوں کے مالکان نے سٹینڈ بنا لئے ہیں اورلوگوں نے شنگھائی پل کے اوپر اور نیچے اپنی تجاوزات قائم کر لیںجس سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے۔