ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ مزدوروں اور اکثر ڈرائیوروں کا معاشی قتل ہے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ مزدوروں اوررکشہ ڈرائیوروںکا معاشی قتل ہے اورحکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک میںدن بدن غربت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میں عوامی رکشہ یونین کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔